گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں جہاں بھارت مختلف کھیلوں میں میڈلز سمیٹ رہا ہے وہیں دوسری جانب دو بھارتی آفیشلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے زریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھارتی و فد کے دو آفیشلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیو میتھا نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ ریسلنگ کے میچ ریفری ویرندر ملک پر جسنی طور پر ہراساں کرنےکا الزام ہے۔ دونوں آفیشلز کو پیر کے روز گلاسگو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔