جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گلگت: حراموش جانیوالی مسافر وین میں دھماکہ،3مسافر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت:حراموش جانے والی مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسیکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی گلگت شہر سے حراموش جارہی تھی کہ عالم پل کے قریب گاڑی میں اچانک دھماکا ہوا، دھماکے کے فوراََ بعد گلگت سے ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا ،لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور تین خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوئے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دھماکے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا اورسیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں