گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں تیئس نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں گڑبڑ کرنے والا بلاول بٹ نواز لیگ کا رہنما نکلا، لیگی رہنما غلام دستگیر کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں بہت ہی متحرک تھا۔
تئیس نومبر کو گوجرانوالہ پی ٹی آئی جلسے کے موقع پر عمران خان کی تصاویر پر رنگ پھینکنے والا بلاول بٹ نواز لیگ کا رہنما ہے۔
ہورڈنگز اور بینر پھاڑنے اور سیاہی ڈالنے کے الزام میں گرفتار بلاول بٹ نے جلسے سے دو دن پہلے نواز لیگ کی قیادت کی میٹنگ میں شرکت اور تقریر بھی کی۔ مقامی اخبار میں لیگی رہنما غلام دستگیر کی زیر صدارت اکیس نومبر کی میٹنگ میں بلاول بٹ کو واضح طور پر تقریر کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔