اسلام آباد: گورنر پنجاب اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر سیاسی بحران سے نکلنے پر مشاورت کی گئی۔
رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں آزادی مارچ اور انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت جلد عمران اور طاہر القادری سے مسئلہ کا حل نکالے، ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے۔
رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات طویل ہوئے تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، دونوں رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے گی، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔