ڈیرہ بگٹی :نامعلوم افراد نے سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا، پنجاب میں گیس کی قلت اور صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔
دھماکے کے بعد پنجاب کے متعدد شہروں میں گیس فراہمی معطل ہوگئی ہے، سرد موسم میں صوبے میں گیس کی عدم دستیابی صارفین کیلئےمشکلات کاباعث بن رہی ہے۔
چند روز قبل ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر دہشتگرد کارروائی کے بعد نظام بری طرح متاثر ہوگیا تھا، پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے۔
اس صورتحال میں گیس کا بحران مزید شدید ہوجائے گا۔