کراچی (ویب ڈیسک) – مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے گانے ‘گینگ نم سٹائل’ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، انٹرنیٹ پرگانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی، یوٹیوب انتظامیہ کو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے ہیں۔
جولائی ۲۰۱۲ میں یوٹیوب پراپ لوڈ ہونے والی ایک وڈیو نے دنیا بھرمیں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ وڈیو ساؤتھ کورین سنگر کا گانا ہے جس کا نام ’گینگ نم سٹائل‘ ہے۔21دسمبر2012 میں اس وڈیو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئےتھے اور اس کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی تھی۔
اس وڈیو کی مقبولیت کے باعث گنیزبک اف ورلڈ ریکارڈ میں بے پناہ دیکھنے والی وڈیو میں شامل کیا گیا تھا اور اس وڈیو کو کئی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ یہ وڈیو سال 2012 کے آخر تک 30 ممالک کے ٹاپ چارٹ میں سرِفہرست رہی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق 20 سالہ کینڈین سنگر جسٹن بیبر کا گانا ’بےبی’ کو بے حد دیکھا گیا مگر 31 مارچ 2014 کو یوٹیوب کے مطابق ’گینگ نم سٹائل’ کو دیکھنے والوں کی تعداد دو ارب تک پہنچنے کے بعد اس وڈیو نے نہ صرف تمام ریکارڑ توڑ دیئے بلکہ ساتھ ساتھ ایک اورریکارڑ بھی بناڈالا، انٹرنیٹ پر اس گانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی اور یوٹیوب انتظامیہ کو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے۔
یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے1 دسمبر 2014 کو گوگل پلس پر اسٹیٹس شیئر کیا گیا ہے کہ ہم اپنا کاؤنٹر اپڈیٹ کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ‘گینگ نم سٹائل’ کو دیکھنے والوں کی تعداد ہمارے شمار سے ذائد ہوچکی ہے ۔