جے یوآئی ف کےرہنماعبدالغفور حیدری کا کہناہےہر واقعے میں طالبان ملوث نہیں، ملک دشمن عناصر بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔
جے یوآئی ف اور جے یوآئی نظریاتی کے رہنماؤں نے دہشت گردی میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا، جے یوآئی ف کے رہنما عبدالغفورحیدری کہتے ہیں ہر واقعے میں طالبان ملوث نہیں، ملک دشمن عناصر بھی دہشت گردی کر رہے ہیں ۔
سکھر میں گفتگو کرتے ہوئےعبدالغفور حیدری کاکہنا تھا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کچھ حد تک کمی آئی ہے، قیام امن صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے وفاق تعاون جاری رکھے گا، کچھ جماعتوں کےعسکری ونگز ہیں جوختم کرناہوں گے۔
جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی کہتے ہیں پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکا اور کراچی میں مفتی عثمان کی شہادت بلیک واٹر کی کارستانی لگتی ہے، سیکرٹری جنرل پاکستان علماءکونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علما پرقاتلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوے کہا مفتی عثمان اور مولانا عبد الحمید پر حملے ملک کے خلاف سازش ہیں۔