جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

ہیٹ ویو کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، جس میں عوامی مقامات پرہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں چار سے سات ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، جس سے پنجاب کے بڑے شہر،میدانی علاقے اورخصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ رہنے اور عوامی مقامات پرہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کوبچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پرپابندی کی ہدایت کردی۔

حکام کا کہنا ہےکہ دھوپ میں سرکو ڈھانپ کر رکھیں، پانی کا استعمال زیادہ سےزیادہ کریں۔

دوسری جانب آئندہ دنوں بالائی اوروسطی سندھ میں درجہ حرارت چوالیس سے سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جب کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی اپنا زور دکھائے گی۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے آج سے گیارہ اپریل تک ملک کے جنوبی حصوں میں ہیٹ ویوجیسی صورتحال اور شمالی حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا سندھ، وسطی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے چار سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں