بیجنگ: جمیکا کے ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ نے رواں سال بیجنگ میں ہونے والی عالمی ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے گزشتہ سال صرف تین مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور اب انکا مقصد رواں سال بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے جسکے لیے انھوں نے سخت محنت کرنا شروع کردی ہے۔
کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں، اپریل میں وہ ریو میں ہونے والی سو میٹر ریس اور ورلڈ ریلے چیمپیئن شپ میں جمیکا کی نمائندگی کرینگے۔
بولٹ کے مطابق وہ برازیل میں ہونے والی ریس کی تیاری میں مصروف ہیں اور امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن کے چلینج کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،اصل مقصد اس سال تیز دوڑنا ہے۔