کراچی : یومِ عاشور پر ملک بھر میں سخت ترین سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں، حساس شہروں میں فوج بھی طلب کی گئی ہے، حساس اداروں نے اسلام آباد اور لاہور سے چار دہشتگرد گرفتار کر کے دس محرم کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
یومِ عاشور پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس شہروں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے، حساس شہروں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے بارہ مقامات پر ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے اہم مقامات کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔
- Advertisement -
یومِ عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر شہروں میں بھی موبائل سروس بند رہے گی جبکہ ہنگو میں بھی موبائل سروس معطل اور حساس علاقوں میں کرفیونافذ رہے گا۔