نیو یارک :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ آخری دو سیٹس میں سرب کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ دو اور چھ چار رہا، دوسرے کوارٹرفائنل میں جاپان کے کی نیشکوری نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا، ویمنز سنگلز میں پانچ مرتبہ کی چیمپئین امریکہ کی سرینا ولیمز بھی آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔