پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یہ پھول ہیں میرے گلشن کے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیرِاہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

’’کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بینظیر بھٹوشہید پارک میں یہ پھول ہیں میرے گلشن کے‘‘ کے عنوان سے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔

تقریب میں اہلیانِ کراچی نے کثیرتعداد میں شرکت کی اورپشاوراسکول حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں پھول پیش کئے گئے اورشمعیں روشن کی گئیں۔

تقریب میں شہرکے ادیبوں اورفنکاروں سمیت خواتین اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورشہدائے پشاور سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

تقریب میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے بھی شرکت کی اورپشاورمیں اپنی جانوں کا ںذرانہ پیش کرنے والے معصوم بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت کے مجرم دہشت گردوں کی جلد پھانسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے نے قوم کے حوصلے پست کرنے کے بجائے مزید بلند کردیے ہیں اورآج پورے ملک کے عوام دہشت گردی کے خلاف ہم آوازہوکریکجاہیں۔


اس موقع پرچیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن بھی موجود تھے اوران کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس واقعے کی مذمت کررہی ہے اوراس واقعے کے مجرم نا قابلِ معافی ہیں۔

  مفتی منیبِ الرحمن نے اس موقع پرشہدائے پشاور کی مغفرت اور ان کے لواحقین کی تشفیٔ قلب کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں