پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کیلئے حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کیلئے حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی، بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ٹائیگر فورس میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کیلئے حکومت نے خاص حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے  فیصلہ کیا گیا ہے کہپاکستانیوں کی مدد کیلئے بھی ٹائیگر فورس سے مدد لی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عثمان ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن کی فراہمی کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل وقت میں ہم وطنوں کا خیال رکھیں گے، وفاقی حکومت سفارت خانوں کے ذریعےامداد کےحصول کوآسان بنائے گی، بیرون ملک ٹائیگرز مخیر حضرات کی مدد سےراشن کی تقسیم یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک  مقیم ٹائیگرز مشہور شخصیات اور مخیرحضرات سے فنڈزجمع کریں گے، یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے راشن فراہمی پر استعمال ہوں گے، رجسٹریشن کے لیے وزارت اوورسیز، ٹائیگرفورس مشترکہ پورٹل قائم کرے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے باعث دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکل وقت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا، اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغازکیا جائے گا، صورتحال کے پیش نظر سفارتخانوں کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے، ویب سائٹ سے بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم کے فنڈ میں عطیہ کرسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں