جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : اے ایس ایف کے دو افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے دو افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے ترقی پانے والے افسران کو رینکس لگائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اے ایس ایف کے دو افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی، اے ایس ایف نے ترقی پانے والے دو افسران عباس میمن اور ملک عشرت جاوید کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی۔

ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے ترقی پانے والے دونوں افسران کو ڈائریکٹر کے رینکس بھی لگائے اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی بریگیڈئیر محمد زبیر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

روینیو ڈویژن کے27افسران کو20سے21گریڈ میں ترقی دی گئی، شعبہ ہوا بازی سے تعلق رکھنے والے اے ایس ایف کے دو افسران کو19سے20گریڈ میں ترقی دی گئی، بورڈ کی منظوری کے بعد ترقی پانے والے افسران کی باقاعدہ منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں