جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید دو سپاہی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی افضل خان شہید کی نمازجنازہ بدرگاہ مردان میں ادا کی گئی جبکہ سپاہی عمران اللہ شہید کی نمازجنازہ سرائے سرباجوڑ میں ادا کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں سپاہی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

- Advertisement -

شہداء کی نمازجنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ فوجی، شہیدوں کے اہل خانہ اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، مسلح افواج امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گی۔

شمالی وزیرستان : دہشت گردوں سے جھڑپ، دو جوان شہید ،2 دہشت گرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاور معصوم شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں