تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

12ویں منزل سے گرنے والی بچی کی جان بچ گئی؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

ویتنام : عمارت کی بارہویں منزل سے گرنے والی 2 سالہ بچی کو ایک شخص نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا، بچی کھیلتے کھیلتے بالکونی سے لٹک گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ بچی کی جان بچانے والے شخص کو ہیرو کے نام سے پکاررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکتیس سالہ ڈیلیوری مین دو سالہ بچی کو بچانے کے بعد حقیقی زندگی میں سپر ہیرو بن گیا ہے جب وہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں 16 منزلہ عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی بچی کو گود میں لے کر بچالیتا ہے۔

ڈرائیورجس کی شناخت 31 سالہ نگیوین نگوک مانہ کے نام سے ہوئی ہے ہنوئی میں ایک پیکیج کی فراہمی کے لئے اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا، اچانک اس نے دیکھا کہ چھوٹی سی بچی ایک ہاتھ سے12ویں منزل کی بالکونی سے لٹک رہی ہے۔

کوئی وقت ضائع کیے بغیر ڈرائیور اپنی کار نکل کر سے بھاگا اور تیزی سے عمارت کے نیچے کی منزل پر چڑھ گیا تاکہ بچی اگر گرے تو اسے فوری پکڑ لے۔ اس دوران وہ خود بھی لڑکھڑا گیا لیکن جلد ہی اس نے خود پر بھی قابو پالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ بچی اوپر سے گری تو سیدھا اس کی گود میں آگر گری جسے فوری طور پر ڈلیوری ڈرائیور نے پکڑ لیا تاہم وہ بری طرح زخمی ہوگئی اور فوری طور پر بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -