ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے 12 سال سے زیادہ عمر کے ان بچوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی پابندی برقرار ہے۔
یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے جب وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا ہے کہ ’اب 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی ویکسین لگوا رہے ہیں‘ اور ’توکلنا میں ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ آرہا ہے، تو کیا اس کے بعد انہیں والدین کے ساتھ حرم میں داخلے کی اجازت ہے؟‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی
اس پر وزارت نے واضح کیا کہ حرم میں داخلے کی اجازت 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ہے۔
واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کررکھا تھا، اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ عمرے کا اجازت نامہ ’اعتمرنا‘ ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔