کراچی: لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے وجوہات بیان کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز کی شکست ہمارے لیے بہت سخت تھی، میرے خیال میں ہم نے فیلڈنگ کے دوران 30 سے زائد رنز زیادہ دئیے، ہم میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔
وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو گزشتہ روز میچ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے زلمی کے شائقین کو مخاطب کیا اور کیا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر خود کو بہتر بنانے اور آنے والے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔
Tough loss for us today. I think we leaked 30+ runs and could have done better in the field. Looking forward to improving ourselves as a unit and playing good cricket in upcoming matches. Congrats to Lahore on the win 👏🏼#LQvsPZ #HBLPSL7
— Wahab Riaz (@WahabViki) February 2, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 200 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔
حیدر علی کی 49 رنز کی جارحانہ اننگز اور کامران اکمل 41 رنز بھی کامران اکمل کے 41 رنز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکے، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔