بیونس آئرس: کوئی دوستی نہیں، فرینڈلی میچ میں میسی مخالف ٹیم پر ٹوٹ پڑے اور تاریخ رقم کرڈالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ارجنٹائن اور ایسٹونیا کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا، جہاں ارجنٹائن نےایسٹونیا کو آؤٹ کلاس کردیا، لاطینی امریکا کے ٹیم نے پانچ صفر سے حریف ٹیم کو ہرایا۔
میچ کی خاص بات یہ تھی کہ تمام گولز اسٹار فٹ بالر اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے جال تک پہنچائے اور تاریخ رقم کی، انیس سو بیالیس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ارجنٹائن کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں پانچ گول اسکور کئے۔
اس سے قبل جوز مینوئل مورینو نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹبالرمیسی کس ملک سے کھیلنا چاہتے ہیں؟ خواہش کا اظہار کردیا
میسی نے میچ کے آٹھویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور پہلے میچ کے اختتام سے قبل ہیٹ ٹرک بناڈالی، میسی نے میچ کے اکہترویں اور چھیاسویں منٹ میں مخالف ٹیم کے جال میں مزید دوبار گیند پھینکی اور پانچ صفر سے کامیابی حاصلی کی۔
اسی اعزاز کے باعث میسی فیفا کی عالمی درجہ بندی میں میں چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
میسی کو گولز کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل ہے جنہوں نے سولہ جنوری دوہزار دس کو بائیس سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔ بارسلونا کی جانب سے میسی چیمپئنز لیگ اور یورپین کپ میں گولز کی سنچری مکمل کرنے والے واحد فٹبالر ہیں۔
ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول کرنے کا ریکارڈ بھی لیونل میسی کے نام ہے، انہوں نے 2012 میں 25 گول کیے تھے ۔ میسی نے ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا 2011-12 کے سیزن میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا ۔