جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے، معاون خصوصی سی پیک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے سی پیک منصوبوں میں سست روی کے تاثر کو رد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے، سرمایہ کاروں کےمسائل کےحل کے لئے اقدامات کیےجارہےہیں، چینی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

خالد منصور نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی کی گئیں، وزیر اعظم کے جانے سے پہلے مکمل تیاری کی گئی، جان بوجھ کر سی پیک کے حوالے سے چین کی ناراضگی اور کام کی رفتار سست ہونے کی خبریں پھیلائیں گئیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، چین کی جانب سے باقاعدہ طور پر پروپوزلز بھیجے گئے کہ وہ کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے؟۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ چینی کمپنیاں گوادر میں پیپر اور اسٹیل کی ری سائیکلنگ کیلئے پلانٹ لگائیں گی،میٹلز کی ایکسپورٹ کیلئے تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں