جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وزیر بنتے ہی ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرسوشل ویلفیئرسندھ ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ساجد جوکھیو نے وزیربننےکی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی ہی حکومت کی جانب سے عائد کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا،تقریب کا انعقاد گلشن حدید کےایک شادی ہال میں کیا گیا، پولیس کارروائی کےبجائے تقریب کی سیکیورٹی پرمامور رہی،مقامی ایس ایچ اوخود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ساجد جوکھیو کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں، وزیربنتے ہی انہیں قانون کوروندنے کا اختیارمل جاتاہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہےہیں، کرونا وبا کی آڑ میں سندھ حکومت کےدشمن فیصلے ملک کےخلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامےبازیاں صرف معیشت کی تباہی کیلئےہیں، واضح ہورہا ہے کہ سندھ میں پی پی کےعلاوہ سب کےلیےلاک ڈاؤن ہے۔

 

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں