تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

منشیات کیس، آریان خان کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کا بیٹا آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، آریان خان کو کروز پر ‘ریو پارٹی‘ کے دوران منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے بیٹے کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا، اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں چھ ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا،چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری، شاہ رخ خان کو کمزور کرنے کی سازش؟

بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا، چار اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا۔

دوسری جانب آریان خان کے خلاف اس مقدمے پر اب تک شاہ رخ خان یا ان کی بیوی فلم پروڈیوسر گوری خان کا اب تک کوئی براہ راست بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -