کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جہاز میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود اب بھی ‘ایش ٹرے’ کیوں رکھے ہوتے ہیں؟
متعدد ممالک کے جانب سے بیس سال قبل ہی جہاز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، پابندی کے باوجود جہاز میں ایش ٹری کی موجودگی نے سوشل میڈٰیا پر ایک نئی بحث کو چھیڑا، تاہم ایئر ہوسٹس نے اس کا جواب دے دیا ہے۔
کائیلی نامی کینیڈین ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ یہ ایش ٹرے سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے لگائے گئے ہیں۔
کائیلی کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کمپنیاں جانتی ہیں کہ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے چنانچہ جو کوئی یہ قانون توڑے، وہ دیگر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کی بجائے اس ایش ٹرے کا استعمال کرے اورنہ صرف راکھ اس میں پھینکے بلکہ اگر عملے سے سگریٹ چھپانی پڑ جائے تو ایش ٹرے میں ہی چھپائے، کسی اور جگہ چھپا کر آتشزدگی کا سبب نہ بنے۔
کینیڈین ایئرہوسٹس کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس کئے جارہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ کیونکہ ایسے لوگوں کے لیے کوڑے دان کے بجائے ایش ٹرے استعمال کرنا محفوظ ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سگریٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کہیں بھی تمباکو نوشی نہ ہونے کے باوجود تمباکو نوشی کرو۔