اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کینسر اسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کینسر کا اسپتال کسی بھی ملک میں نعمت ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر کی بیماری تمام بیماریوں سےالگ ہے، جس کا علاج کافی مہنگا ہے، جب کسی شخص میں اس مہلک مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو اسے موت کا زیادہ خوف ہوتاہے کیونکہ دل کے امراض کے بعد زیادہ ترلوگ کینسر سے مرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چالیس سال پہلے پاکستان میں کینسر اسپتال بنانےکا ارادہ کیاتھا، لوگ مجھےکہتے تھےکہ اسپتال توبنالیں گے چلائیں گےکیسے؟ میرا ایک ہی جواب ہوتا تھا، جو لوگ اسپتال بنانے میں مدد کررہےہیں وہی اسپتال بھی چلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم بنایاتو فیصلہ کیاتھا کہ 70فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوگا، فیصلے پر من وعن عمل کیا، پاکستانی عوام نےاب تک63ارب روپےشوکت خانم کوفنڈز دیئے جن میں سے 63 ارب روپے مریضوں پر خرچ کئے جاچکے، اتنی بڑی خطیر رقم غریبوں کے علاج پر خرچ کرنا معجزہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں