فاسٹ بولر محمد حسنین کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ماہرین کی جانچ کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلئیرقرار دے دیا گیا ہے، حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔
جس کے بعد فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ہوا اور اُن کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قرار دیا گیا۔
Mohammad Hasnain allowed to resume bowling
More details ⤵️ https://t.co/SH40ivAazG
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 9, 2022
محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں اکیس مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی اور انہیں دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔
پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔