بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کی اہم کامیابی، سیریل کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سیریل کلنگ کی وارداتیں کرنے والے سفاک ملزم پولیس کی حراست میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرآباد انوسٹی گیشن پولیس نےسیریل کلرگرفتار کیا ہے، ملزم سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے تین سال میں سیریل کلنگ کی تین وارداتیں کیں، پولیس نے ملزم سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

پیرآبادانوسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالحکیم خاندانی دشمنی پرتین سال سےسیریل کلنگ کرتا اور روپوش ہوجاتا تھا، ملزم نے گزشتہ ماہ قصبہ کالونی میں زیب نامی شہری کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا، مقتول زیب کی بہنوئی اوراس کےرشتہ داروں سے دشمنی چل رہی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول زیب کےقتل میں عبدالحکیم کیساتھ اس کا بھائی بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قتل

ملزم نے دوہزار اٹھارہ میں خاندانی دشمنی پرمرینہ نامی لڑکی کو زہردے کرقتل کیا تھا، مرینہ کے قتل میں عبدالرحیم اوراس کے والد عبدالحکیم گرفتار ہوئےتھے، کیس میں گرفتار ملزمان کوعمرقید کی سزاہوئی ،دیگرافراد کو اشتہاری ملزمان قرار دیا گیا، اس واقعے کیساتھ ہی سوات میں زیب کےبھانجےسلمان کو قتل کیا گیا تھا،سوات کے علاقے تھانہ مٹہ میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔

،ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم عبد الرشید و دیگر نےخاندانی دشمنی پرتین افراد کو قتل کیا تھا،ملزم نے بھائی اورساتھیوں کیساتھ مل کر اپنےچچا کو چند روز قبل قتل کیا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں