ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر آنے والے کو عبادت کیلئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ زائرین کو روضہ شریفہ میں داخلے کے لئے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرصحت فہدالجلاجل کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 301 اموات ہوئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ ان اموات میں 83 فیصد وہ افراد تھے جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ افراد نے صحت سے متعلق ہدایات پرعمل نہیں کیا، جن میں سے 95 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں