ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست میزوری کے شہر کینساس سٹی میں جیت کی خوشی میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نا معلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ سپرباول کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد یونین اسٹیشن کے قریب سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ریلی پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

بھارتی ایئرفورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

مودی سرکار کا اقلیتوں کے خلاف گھناوٴنا اقدام

بیان کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں