تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا مریض سے ملنے پر 10 دن آئیسولیشن

سعودی وزارت صحت نے کورونا مریض سے ملنے والے شخص کو 10 دن گھر میں آئیسولیشن اختیار ‏کرنا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود آئیسولیٹ رہنا ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا صورتحال پر ‏بریفنگ میں کہا کہ جو شخص بھی کورونا مریض سے ملاقات کرے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ ‏وہ کم از کم 10 یوم گھر میں قرنطینہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں بھی ملاقاتی شخص کو گھر میں آئیسولیشن ‏کی مدت پوری کرنا ضروری ہے۔

ترجمان نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے بچاؤ ‏کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور تحفط کی خاطر طے کیے گئے ضوابط پر عملدآرمد کیا جائے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ بکنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی ‏تردید کردی ہے۔

افواہوں میں کہا جارہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 15 شعبان اور 15 رمضان سے بکنگ ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ شہری و غیر ملکی ان افواہوں پر کان دھریں کیونکہ وزارت کی جانب ‏سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا اور یہ خبریں محض افواہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -