بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سوئیڈن : اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اوریبرو : سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے مغربی شہر اوریبرو کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا، تاہم اب مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، حملے کے وقت طلبہ امتحان دینے کے بعد واپس جاچکے تھے اور اسکول میں بہت کم طلبہ موجود تھے۔

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر ڈالا، پولیس کے مطابق حملہ دہشت گردانہ نہیں تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رِسبیرگسکا اسکول میں فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے 11بجے پیش آیا، تاہم متاثرین کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس حملے کا دہشت گردی سے بظاہر کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے، جبکہ چار کی سرجری کی گئی۔ دو کی حالت مستحکم ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں