ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایک ہی دن میں 10 دھماکے، ایک شخص جاں بحق ، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایک ہی دن میں 10 دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایک ہی دن میں دس دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت سات افرادزخمی ہوگئے.

سی پیک روڈ کوئٹہ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق دوزخمی ہوئے، کوئٹہ ہی میں قمبرانی روڈ پر بھی دھماکا ہوا۔

- Advertisement -

ن لیگ کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم پھینکا گیا، تربت میں دستی بم کے دو حملے ہوئے، پہلا حملہ غلام نبی چوک اور دوسرا شہر کے وسط میں ہوا، جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

مستونگ میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب دستی بم پھٹنے سے سپاہی زخمی ہوگیا، جعفرآباد میں قومی شاہراہ پر کریکر دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

پنجگور میں ڈی سی آفس کے قریب خاران میں پی پی امیدوار کے گھر کے قریب دستی بم کے دھماکے ہوئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خضدار کی تحصیل زہری میں جے یو آئی اور بی این پی کے مشترکہ انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حب کے سٹی تھانے کے قریب دھماکا ہوا تاہم واقعےمیں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں