فیصل آباد: جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے و تھوڑ پھوڑ کے واقعے کی تحقیقات کیلیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں۔
جے آئی ٹیز الگ الگ مقدمات کی تحقیقات کریں گی۔ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ جے آئی ٹیز میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سی آئی اے پولیس افسران پر مشتمل ہیں۔
جڑانوالہ واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد دو سو سے زیادہ ہے جبکہ توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے پر دہشتگردی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمات میں 1 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقدمات میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔