تازہ ترین

بلاول چورنگی کے قریب رکشے سے 10 کلو چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں بلاول چورنگی کلفٹن کے قریب رکشے سے 10 کلو چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار لیا، تربت کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 18 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔

منشیات کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں جاری ہیں، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کراچی میں بلاول چورنگی کلفٹن کے قریب رکشے سے 10 کلو چرس برآمد ہونے پر ملز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ تربت کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 18 کلو آئس برآمد کر لی گئی، اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن کراچی میں گاڑی سے 1 کلو 700 گرام آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق کھنہ روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی، شکارپور روڈ سکھر کے قریب خیر پور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ کوئٹہ کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 101 ہیروئن، آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزم کے پیٹ میں 77 آئس بھرے اور 24 ہیروئن بھرے کیپسول موجود تھے،

گوجرانوالہ روڈپر موٹر سائیکل سوارکے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، کوٹ لکھپت لاہورمیں کورئیرآفس میں کپڑوں پرمشتمل پارسل سے 33 گرام ہیروئن نکلی، برآمد ہیروئن کپڑوں میں جذب کی گئی تھی، پارسل یونان بھیجا جانا تھا۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ملتان ایئرپورٹ پرشارجہ جانے والا بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے پیٹ سے ایک چرس بھرا کیپسول برآمد ہوا ہے، تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -