تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاکھوں‌ شہریوں کی امداد، یو اے ای کی مہم نے متعدد عالمی ریکارڈ بنالیے

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاکھوں لوگوں کی امداد کے لیے شروع کی جانے والی مہم نے متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

امارات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ اور یو اے ای فوڈ چیئرپرسن شیخہ ہند بنت مکتوم نے کرونا وبا کے دوران کم آمدنی والے افراد کی مدد کے لیے ’10 ملین فوڈ‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔ مشرق وسطیٰ نے اس مہم کو منفرد خیال، ڈیزائن اور عمل درآمد کے حوالے سے کامیاب قرار دیتے ہوئے ’میپرا ایوارڈ 2020‘ کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مہم دراصل کم آمدنی والے خاندانوں اور افراد کے لیے ہی متعارف کرائی گئی جس کا آغاز رمضان المبارک کے مہینے میں ہوا، اس دوران کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے 1 کروڑ 53 لاکھ افراد اور خاندانوں کو کھانا فراہم کیا گیا۔

محمد بن راشد گلوبل انیشیٹیو اور ایم بی آر جی آئی کے سیکریٹری جنرل محمد القرقاوی کا کہنا تھا کہ ’شیخہ ہند بنت مکتوم کا انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے بارے میں نقطہ نظر معاشرے کے تمام طبقات تک رسائی اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے جدیدیت کو استعمال کرنے کی ایک مثال پیش کرتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹین ملین کھانوں کی مہم  کو بین الاقوامی ایوارڈز ملنا متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ’ٹین ملین میلز کی مہم نے متحدہ عرب امارات میں یکجہتی پیدا کرنے کا کام کیا کیونکہ مقامی شہریوں اور 115 سے زائد قومیتوں کے لوگوں، سرکاری و نجی کمپنیوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عطیات فراہم کیے، کاروباری افراد اور کمپنیوں نے 57 لاکھ کھانوں کا وعدہ کیا جبکہ انسانی ہمدری اور فلاحی اداروں نے 68 لاکھ کھانوں کے ساتھ مدد کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے امداد کا سلسلہ شروع کیا گیا تو دنیا کا بلند ترین چندہ باکس تعمیر ہوا، اس باکس کی وجہ سے 34 عالمی ریکارڈ میں نامزدگیاں ہوئیں جبکہ کئی ایوارڈز بھی ملے، ڈونیشن باکس نے مشرق وسطیٰ کے 6 کرسٹا ایوارڈز بھی اپنے نام کیے‘۔

’ڈونیشن باکس کو ڈیجیٹل ڈیزائن کی کیٹگری میں کرسٹا گولڈ ایوارڈ بھی دیا گیا، علاوہ ازیں مختلف مہم کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹس اور مائیکرو سائٹس نے چاندی کے دو ایوارڈز دیے جبکہ صحت کی دیکھ بحال میں کانسی کے تین ایوارڈز بھی 10 ملین فوڈز کے نام رہے‘۔

Comments

- Advertisement -