تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مصر:‌ والدین کی مجرمانہ غفلت، 9 دن تک بھوکا رہنے والا کمسن بچہ جاں بحق

قاہرہ: مصر میں والدین کی مجرمانہ لاپراوہی اور غلفت کی وجہ سے شیر خوار بچہ بھوک سے انتقال کرگیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے علاقے القلیوبیہ کی پولیس کو ایک گھر سے چارہ ماہ کے بچے کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی موت مسلسل بھوکا رہنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی 17 اکتوبر کو اہلیہ سے لڑائی ہوئی جس کے بعد بیوی سامان خریدنے کا بول کر بڑے بیٹے مروان کے ساتھ بازار گئی۔

شہری کے مطابق بیوی بازار کے بجائے اپنی ماں کے گھر بغیر بتائے چلی گئی  تھی، کئی گھنٹوں انتظار کے  بعد جب اہلیہ واپس نہ آئیں تو میں بھی غصے میں گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر چلا گیا اور 9 روز بعد واپس آیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 روز کے بعد جب شہری گھر پہنچا تو اُس کا دس ماہ کا بچہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ بچے کےا نتقال بھوک کی وجہ سے ہوا اور اس کی ذمہ دار بیوی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات کیں جس کے دوران بچے کے والد کی طرف سے دی گئی درخواست میں اس کا موقف غلط سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہری نے بیوی سے ناچاقی کا تذکرہ کر کے خود کو بے قصور قرار دینے کی کوشش کی مگر  بچے کی موت کے دونوں کے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے ہوئی۔

Comments

- Advertisement -