منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

بھارت: شیرخوار بچی پڑوسی کے ہاتھوں عصمت دری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست گجرات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پڑوسی نے شیرخوار بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز 30 سالہ ملزم نے 10 ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ملزم بچی کو اُس وقت اپنے گھر لایا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس افسر کشال اوزا کے مطابق ملزم کی شناخت دیپک کمار لال بابو سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے شیرخوار کو اپنے گھر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق بچے کی ماں ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہے، ملزم متاثرہ بچی اور اس کے گھر والوں کو جانتا تھا اور کئی مواقع پر اس کے ساتھ کھیلنے کیلیے گھر آیا کرتا تھا۔

اتوار کے روز جب شیرخوار اپنے صحن میں کھیل رہی تھی تو ملزم اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ بچی کی دادی نے پوتی کے رونے کی آواز سنی تو فوراً سے اسے لینے کیلیے بھاگی۔

علاقے کے مشتعل افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کیا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بچی کے والدین اسے لے کر بھروچ سول اسپتال پہنچے جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس ایکٹ اور بھارتیہ نیا سنہتا کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متاثرہ بچی اور ملزم کا طبی معائنہ کروایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں