کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 10 افراد انتقال کرگئے جبکہ 571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید9571 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کرونا کے 728119 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ صوبے میں اب تک119398کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، آج مزید 509 مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں اب تک108989 مریض صحتیاب ہوئے، آج وبائی مرض کے باعث مزید 10 مریض انتقال کرگئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2172 ہوگئی، اس وقت 8237 مریض زیر علاج ہیں، آج 343 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 200 سے زائد نئے کیسز
واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 936 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہوگئی۔