اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 10 مسافروں کو روک لیا گیا،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ ہونےپر ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سے کراچی اور لاہور جانیوالے مسافروں کو روک لیا۔
اسلام آبادایئرپورٹ منیجرعدنان خان نے کہا کہ مجموعی طور 110مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، سی اےاےٹاسک ٹیم متحرک ہیں بغیر سرٹیفکیٹ سفر کی اجازت نہیں،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔
یاد رہے یکم اگست کو کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے گئے تھے، سی اےاے حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔