تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

حیدرآباد میں ٹرانسفار پھٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

حیدر آباد : لطیف آباد یونٹ 8 میں گلی میں لگا ٹرانسفار پھٹنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفار پھٹنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا، جو حیسکو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ٹرانسفار پھٹنے سے تیل گرنے سے نو افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال میں جھلس جانے والے افراد کی ادویات ہی موجود نہیں تھی جس کے باعث اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2 لائن میں بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان حیسکو نے کہا کہ دھماکے کے وقت حیسکو کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود تھا، جس ٹرانسفارمر میں دھماکا ہوا عملہ اسی کا لوڈ چیک کررہا تھا ٹرانسفارمر کے جھمپر لگاکر لوڈ شفٹ کیا تو دھماکا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفار پھٹنے کے بعد گرم تیل سے لوگ جھلس کر زخمی ہوئے۔

رکن سندھ اسمبلی ندیم صدیقی نے حادثے سے متعلق کہا کہ حیسکو کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا، سول اسپتال میں رخمیوں کےلیے طبی امداد کے ناقص انتظامات کی وجہ سے 10 زخمیوں کو کراچی منتقل کرواہے ہیں۔

Comments