تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اب آپ بھی بالوں کو سفید ہونے سے بچائیں، فائدہ مند طریقے

دنیا بھر میں معمر افراد کے علاوہ اب نوجوانوں میں بھی بالوں کے سفید ہونے کی شکایت عام ہوچکی ہے، بالوں کی سفیدی کی وجہ بعض اوقات طویل العمری نہیں بلکہ بیماری ہوتی ہے۔

ہم میں اکثر لوگ جو بالوں کی سفیدی کا شکار ہوچکے وہ حل تلاشتے پھرتے ہیں، لیکن صحیح طریقہ علاج نہ ملنے پر پچھتاوا بھی ہوتا ہے۔ تاہم اس خبر میں آپ کو وہ مفید مشورے دیے گئے ہیں جن کے ذریعے بالوں کو جلد سفید ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ درجہ ذیل غذاؤں اور علاج کو مستقل مزاجی سے اپنانا ہوگا۔

آملے کا جوس

آملہ پھل قدرت کے خزانوں سے مالا مال ہے جس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس آپ کے بالوں کو سفید ہونے سے بچائیں گے، اس پھل کا ایک گلاس جوس روزانہ پینا چاہیے، جسم میں گردش کرنے والے ان فری ایڈیکلز بالوں کو سفید کرتے ہیں اور حیران کن طور پر آملہ اس سلسلے کو توڑ دیتا ہے۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

بازاروں میں اس کا تیل بھی مسیر ہے جو بالوں کی رنگت اور مضبوطی میں بھی معاونت کرے گا۔

کڑی پتہ اور ناریل کا تیل

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ کڑی پتے میں اینٹی آکسائیڈنٹس، آئرن، وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو بالوں کی سفیدی روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، شہری، کڑی پتے کے ایکسٹریکٹ کو ناریل تیل میں ملا کر بالوں پر لگائیں۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

سپلیمنٹس کا استعمال

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ بعض اوقات انسانی جسم میں مخصوص غذائی اجزا کی کمی سے بھی بال سفید ہونے کا مسئلہ نمودار ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وٹامن بی 12، بی 7، بی 9 اور ڈی 3 کے استعمال سے بالوں کو کئی عرصے تک لمبا، مضبوط اور صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

خصوصی غذائیں

کیٹالیز سے بھرپور ایسی بہت سے غذائیں ہیں جو قبل ازوقت سفیدی کو روکتی ہیں جن میں شکرقندی، گاجر، سرخ شملہ مرچ اور مشرومز سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان میں کیٹالیز نامی انزائمے کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

سبز چائے پیئیں

ڈاکٹرز سبز چائے کو بالوں کی سفیدی سے بچانے کے علاوہ رنگت کے لیے بھی بہت مفید قرار دیتے ہیں، اس میں بالوں پر مرتب ہونے سے منفی اثرات کے روک تھام کی صلاحیت ہوتی ہے، سبز چائے انسانی جسم میں گردش کرنے والے مضر اثرات کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کرے گی، اسی لیے روزانہ یہ چائے پینی چاہیے۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

کاپر سے بھرپور چاکلیٹ

اگر آپ کو قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا سامنا ہے تو کاپر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں، ڈراک چاکلیٹ میں کاپر کی بھرپور تعداد ہوتی ہے اور اس کا بالوں سے گہرا تعلق ہے۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

بادام کا تیل

نہانے کے بعد بادام کے تیل سے سر کی مالش آپ کے بالوں کو گھنا، مضبوط اور سیاہ رکھے گی۔

10 Remedies That Might Treat and Prevent Gray Hair

Comments

- Advertisement -