بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

دنیا کی 10 محفوظ ترین ایئر لائنز کون سی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

حالیہ بڑے فضائی حادثات کے باعث جب مسافر تشویش کا شکار ہیں ایسے میں دنیا کی 10 محفوظ ترین ایئر لائنز نام سامنے آئے ہیں۔

سال 2024 بالخصوص اختتامی ہفتے میں کئی بڑے فضائی حادثات رونما ہوئے درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ تواتر سے ہونے والے ان حادثات نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

تاہم فضائی سفر اتنا بھی خطرناک نہیں ہے۔ ایئر لائن ریٹنگز ڈاٹ کام نے دنیا کی 10 محفوظ ترین فضائی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جو اپنے مسافروں کو پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرلائنز ریٹنگز نے دنیا بھر سے 385 ایئرلائنز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے سیون اسٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت یہ رینکنگ جاری کی ہے۔

جاری کردہ رینکنگ میں ایئر نیوزی لینڈ نے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ یہ رینک اس کو گزشتہ سال کوئی بھی حادثہ نہ ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

ایئر نیوزی لینڈ گزشتہ سال بھی محفوظ ترین ایئر لائن میں سر فہرست تھی۔ اس حوالے سے ایئرلائنز رینٹنگز کے سی ای او شیرون پیٹرسن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’ایئر نیوزی لینڈ کے پاس شاندار سیفٹی ریکارڈ ہے اور یہ کوئنز لینڈ میں پہاڑوں میں گھرے دنیا کے مشکل ترین ایئرپورٹ پر بھی باقاعدگی سے آپریٹ کرتی ہے۔

محفوظ ترین فضائی کمپنیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر آسٹریلیا کی ’’قنطاس ایئرلائن‘‘ ہے۔ اس فہرست میں دنیا کی تین ایئر لائنز کو مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ان میں کیتھی پیسیفک، ایمیریٹس اور قطر ایئرلائنز شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ’’ورجن آسٹریلیا‘‘ چوتھی محفوظ ترین فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ’’اتحاد ایئر ویز‘‘ کا پانچواں نمبر ہے۔

اس کے بعد چھٹی سے دسویں نمبر تک محفوظ ترین ایئر لائنز یہ ہیں۔

6: اے این اے

7: ایوا ایئر

8: کورین ایئر

9: الاسکار ایئر لائنز

10: ٹرکش ایئر لائنز

چند گھنٹوں کے دوران طیارے کا تیسرا حادثہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں