پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

مارکیٹ کی 10 دکانوں کا صفایا، قریبی تھانے کے اہلکار لاعلم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں واقع چوڑیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے 10 دکانوں کے تالے کاٹ کر انہیں لوٹ لیا تاہم مارکیٹ سے چند قدم کی دوری پر ڈی ایس پی آفس اور لیاقت آباد تھانے کے اہلکار غفلت میں رہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں چوڑیوں کی ہول سیل مارکیٹ کی 10 دکانوں کو ڈاکوؤں نے راتوں رات صاف کیا اور مال لپیٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے تاہم قریبی واقعے لیاقت آباد تھانے کے افسران اور اہلکار بے خبر رہے۔

دکانیں لٹنے کی اطلاع اُس وقت سامنے آئی جب دکاندار معمول کے مطابق دکانیں کھولنے بازار آئے ، تاجروں کا دعویٰ ہے کہ ڈاکو مارکیٹ کے تمام راستوں سے بخوبی واقف تھے اس لیے مال سمیٹ کر آسانی سے فرار ہوئے۔

- Advertisement -

تاجروں کی جانب سے احتجاج کے بعد لیاقت آباد تھانے کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکھٹے کیے اور مقدمہ درج کیا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ افسران کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر 4 افراد کو گرفتار کیا جنہیں تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں