پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

کراچی میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 10 سالہ بچہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر سمیت 6 رکنی لفٹر گروہ گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

گلشن معمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 10 سالہ شاہ زیب کو گرفتار کیا جبکہ بچے کی نشاندہی پر خاتون سمیت 5 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ملزمان میں حماد، مزمل، رفیق عرف رئیس، محمد انس، شاہ زیب اور زینب شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے 14 موٹرسائیکلیں، 7 چیچس، 9 انجن اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے بتایا کہ 10 سالہ ملزم شاہ زیب موٹرسائیکلیں چوری کرتا تھا جبکہ ملزم حماد، مزمل اور رفیق موٹرسائیکلوں کو اسٹور کرتے اور کھولتے تھے، ایک ملزم مکینک بھی ہے جو پرانی موٹرسائیکلیں کھولتا اور ساتھی بیچتے تھے۔

حکام کے مطابق زینب اور انس نئی مسروقہ موٹرسائیکلیں حب میں بیچتے تھے، ملزمان 70 سی سی بائیک 4 سے 5 ہزار میں خرید کر حب میں 12 ہزار میں بیچتے تھے، ملزمان 125، 110 اور 150 بائیکس 12 سے 15 ہزار میں خرید کر 20 سے 25 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کیلیے اے وی ایل سی کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں