تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیصل آباد میں 10 سالہ بچی گاڑی سڑک پر لے کر نکل گئی، ویڈیو وائرل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 10 سالہ بچی کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں دس برس کی بچی گاڑی لے کر سڑک پر نکل آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مدنی چوک سے پُل کوریاں اور سمندری روڈ تک ٹریفک وارڈنز نے کار ڈرائیو کرتی بچی کو نظر انداز کردیا۔

ویڈیو میں بچی کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر کمسن بچے کو بھی بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، چیف ٹریفک افسر نے رجسٹریشن نمبر سے گاڑی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

چیف ٹریفک افسر کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بچی کے والد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو اپنے والد کی گاڑی لے کر سڑک پر نکل آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے والد کو طلب کیا تھا۔
بچے کے والد نے پولیس کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بیٹا آئندہ گاڑی لے کر سڑک پر نہیں نکلے گا۔

Comments

- Advertisement -