تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز نے نئی کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز کے لیے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے اور انہوں نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے صدر انجمن تاجران اردو بازار لاہور خالد پرویز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیپر ملوں نے چار بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیا ہے جس کے بعد اس دوران کاغذ کی قیمت 105 سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔

خالد پرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاغذ کی قیمت بڑھنے سے ٹیکسٹ بورڈ کے ٹینڈر اٹھانے والے بھی پریشان ہیں، کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا اب ریٹ ہی 210 روپے کلو کا ہوگیا ہے تو جو آرڈر لے چکے ہیں وہ کیسے پورے کریں گے۔

Comments

- Advertisement -