تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

غیر قانونی طریقے سے امریکا جانیوالے بھارتیوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ

بغیر ویزے کے غیر قانونی طور پر امریکا جانیوالے بھارتیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2022 میں اس میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکا میں بسنا اور گرین کارڈ کا حصول دنیا کی بڑی آبادی کے لیے پرکشش خواب کی حیثیت رکھتا ہے جس کی تعبیر پانے کے لیے ہر خطے سے شہری امریکا کی جانب سے رخ کرتے ہیں جو قانونی طریقے سے امریکا پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں وہ اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے بھی استعمال کرتے ہیں۔

بھارت کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جس کے شہریوں کی بیرون ملک جانے میں پہلی ترجیح امریکا ہے۔ اس کے لیے بھارتی شہری بھی غیر قانونی چینل استعمال کر رہے ہیں اور بغیر ویزے کے امریکی سرحد پر پہنچنے والوں کی تعداد میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ‘کسٹم اینڈ بورڈر پیٹرول‘ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد 63 ہزار 927 تھی۔ جو 2021 کے مقابلے میں دگنا تھی۔

امریکا کے مائیگریشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2021 سے ستمبر 2022 تک امریکی سرحدی حکام نے 18300 مرتبہ بھارتی تارکین وطن کو امریکی جنوبی سرحد پر ملک میں داخل ہونے سے روکا۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ امریکا کی جنوبی سرحد جو میکسیکو کے ساتھ ملتی ہے، پناہ کے متلاشیوں کی آمد کا سب سے مرکزی مقام ہے۔

سان انتونیو ٹیکساس میں ‘یونیورسٹی آف دی انکارنیٹ ورڈ‘ سے منسلک تاریخ اور ایشیئن اسٹڈیز کی پروفیسر لوپیتا ناتھ نے کہا کہ یہ اضافہ بھارتی باشندوں کے امریکا میں مثبت ‘امیگریشن امیج‘ کو داغدار بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس صورتحال میں جب دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والے ملک بھارت میں متوسط طبقہ پھل پھول رہا اور ترقی کی جانب گامزن ہے تو سوال اٹھتا ہے کہ غیر قانونی طور پر یا سفری دستاویزات کے بغیر امریکا پہنچنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد میں اتنا غیر معمولی اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور آخر یہ بھارتی غیر قانونی طور پر امریکا پہنچنے کے خطرات کیوں مول لینے کے لیے تیار ہیں؟

اس سے متعلق جنوبی بھارتی شہر تھیروواننت پورم میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مائیگریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین ایس ارودیا راجن نے کہا کہ امریکا میں ویزے کے سخت قوانین اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک اس اضافے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے ”مائیگریشن پالیسی انسٹیٹیوٹ‘ کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں بھارتی تارکین وطن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ بھارت میں ایک نئے متوسط طبقے کے حال ہی میں ابھرنے سے زیادہ باشندوں کو نقل مکانی پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کا موقع ملا ہے۔

اگر بات کریں امریکا میں مقیم بھارتی تارکین وطن کی تو ایم پی آئی کے مطابق 2021 تک یہاں 2.7 ملین بھارتی تارکین وطن آباد تھے۔ امریکا آنے والے زیادہ تر تارکین وطن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند ہیں جن کے لیے ان کے آجرین عارضی ویزے کا انتظام کرتے ہیں جب کہ امریکی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے بھی بھارتی طلبہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -