جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کراچی کے لیے دس کروڑ گیلن پانی منصوبے کا سنگِ بنیاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے دس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کاسنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سے لگ بھگ 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کراچی شہر کوکینجھر جھیل سے دس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا، منصوبے کی لاگت ایک ارب 47 کروڑ پچاس لاکھ بتائی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ تیس ماہ کی مدت میں نئے پمپنگ اسٹیشن کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا جس سے کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی کی قلت دور ہوسکے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کا پہلا منصوبہ 1959 میں شروع کیا گیا تھا اور آخری منصوبہ کے 3 آج سے 15 سال قبل 2001 میں مکمل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا سابقہ منصوبوں کی کارکردگی بھی بہتر بنائی جائے گی اور موجودہ منصوبے کو بھی کوشش کریں گے کہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بور ڈ کے ذمے کے پچاس کروڑ روپے ماہانہ کے الیکٹرک کواپنےپاس سے دے رہی ہے ‘ اور اسکے علاوہ بھی دیگر کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور دوسرے منصوبوں پر بھی کام کیا جارہا ہے اور یہ ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیسوں کا انتظام میں کرکے دوں گا‘ متعلقہ افراد انہیں ایمانداری سے خرچ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں