پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جنگ بندی شروع ہونے سے قبل اسرائیلی حملوں میں 100 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں امن کا وقفہ ہوتے ہوتے بھی اسرائیل نے 100 فلسطینی شہید کر ڈالے۔

جبالیہ میں اسرائیلی طیاروں نے بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس میں 52 افراد کا پورا کنبہ شہید ہو گیا۔

جنونی اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے ہوئے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو جان بوجھ کر ہدف بنایا۔ جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کی محکمہ صحت نے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

ادھر خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئے جس کے ملبے تلے متعدد افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں۔ شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

طولکرم پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی دھاوے میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ بلڈوزروں نے عارضی گھروں کو بھی مسمار کر دیا، جب کہ پچاس سے زائد پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کمال عدوان اسپتال اورانڈونیشیا اسپتال پرصبح ہونےوالی بمباری میں درجنوں فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں