تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

راس الخیمہ: بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے جرم میں 100 اسکول طلباء گرفتار

راس الخیمہ :‌ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے والے کم عمر 100 اسکول طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی پولیس نے ٹریفک حادثات میں کمی کرنے کےلیے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے باالخصوص کم بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر ڈاکٹر محمد سعید کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ریاست میں کئی روڈ حادثات رونما ہوچکے ہیں، اس لیے 100 بچوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد سعید کا کہنا تھا کہ اسکول کے طلباء کے لے 18 برس کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد گاڑی چلانا قانونی ہے، لہذا والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے سے روکنے تاکہ ان کی اور دیگر افراد کی جانیں محفوظ رہیں۔

ڈائریکٹر جنرل راس الخیمہ پولیس کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے کی تربیت دیتے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر والدین کی گاڑی چلانے والے 100 اسکول طلباء کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

اماراتی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار طلباء کو صبح اسکول جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جب وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاکر مختلف کرتب دکھا رہے تھے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے گرفتار اسکول طلباء کو اماراتی قانون کے مطابق 3 ماہ قید اور 6 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی۔

ڈاکٹر محمد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ حراست میں لیے بچوں میں کچھ ایسے طلباء بھی جو شاہراہ پر حادثات کا باعث بنے تھے۔


مزید پڑھیں : ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

یاد رہے کہ رواں برس جولائی تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی پولیس نے چھ ماہ کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کے جرم میں 342 بچوں کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -