اسلام آباد : تحریک انصاف نے پنجاب کی23رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا،8وزراء کو ابھی محکموں کے قلمدان نہیں سونپے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی23رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ علیم خان بلدیات، یاسمین راشد صحت، فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات مقرر کردیئے گئے۔
میاں محمودالرشید ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر میاں اسلم اقبال انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں، یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن، تیمورخان یوتھ افیئرز اور کھیلوں کے وزیر ہاشم بخت وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
راجا بشارت پارلیمانی امور قانون کے وزیر مراد راس اسکول ایجوکیشن، انصر مجید ہیومن ریسورس کے وزیر حافظ ممتاز احمد ایکسائزاینڈ ٹیکس سیشن، نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر اور سمیع اللہ چوہدری محکمہ فوڈ کے وزیر مقرر کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ، وزیرِ اعظم عمران خان کے وزرا سے انٹرویوز، ناموں اور قلم دانوں کا فیصلہ
اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں سبطین خان، آصف نکئی، عمار یاسر، ملک نعمان، حسنین دریشک، ملک محمد انور چوہدری ظہیرالدین، ہاشم ڈوگر بھی شامل ہیں۔ صوبائی کابینہ میں شامل دیگر 8ارکان کے قلمدان کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزارتوں کے قلم دان سونپے جانے سے قبل وزیرِ اعظم نے ممکنہ وزرا سے انفرادی طور پرانٹرویوز کیے، انٹرویوز میں شارٹ لسٹ ارکان کو قلم دان دیے جانے کا فیصلہ ہوا ۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متوقع کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے مشاورت کے بعد وزرا کے نام اور قلم دانوں کا فیصلہ کیا۔